منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

خبردار! سافٹ ڈرنکس کا استعمال بانجھ پن کی وجہ

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی)امریکی ماہرین صحت نے تنبیہ کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر میٹھے سوڈے کے مشروبات استعمال کرنے والے افراد میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ریسرچ جرنل ”ایپیڈیمیولوجی” میں شائع کی گئی تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ مردوں اور

خواتین پر ان کی طرز زندگی اور غذائیت کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ جو ان کے والدین بننے پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق گزشتہ 50 برس میں عام امریکیوں کے کھانوں میں شکر کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس میں میٹھے کاربونیٹڈ مشروبات شامل ہیں۔ سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے شہریوں کا وزن بڑھ رہا ہے اور ذیابیطس میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ماہرین کے مطابق سافٹ ڈرنکس کا استعمال مرد وخواتین کے تولیدی نظام کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جس سے ان کے والدین بننے کے امکانات معدوم ہو سکتے ہیں۔بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنس دانوں نے امریکا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 21 سے 45 سال کی عمر کی 3828 خواتین اور ان کے شوہروں کو ایک سروے میں شامل کیا۔سروے میں دونوں فریقین کے طرز زندگی، غذا اور میڈیکل ریکارڈ کی جانچ کی گئی۔ خواتین سے ہر دو مہینے کے بعد ایک سوالنامہ بھروایا گیا۔ اس میں خواتین کے حاملہ ہونے کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔12 ماہ جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے بتایا کہ سافٹ ڈرنک کی زائد مقدار لینے والے مردوں اور خواتین میں والدین بننے کا امکان ماہانہ بنیاد پر 20 فیصد کم ہوتا ہے۔روزانہ ایک گلاس سافٹ ڈرنک پینے والی خواتین میں حمل ٹھہرنے کا امکان 25 فیصد تک کم نوٹ کیا گیا جب کہ مردوں میں یہ شرح 33 فیصد دیکھنے میں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…