منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں  میں شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی

datetime 7  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کا امکان۔جبکہ منگل کے روز اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔اسی طرح پنجاب میں پیر اور منگل کے روز بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شدید گرمی کے باعث ڈیرہ غازی خان،ملتان اور بہاولپور کے اضلاع میں بعد دوپہرگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔جبکہ صوبہ سندھ میں پیر کے روز بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص،عمر کوٹ،تھر پارکر، خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔جبکہ بروز منگل صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ میں بروز سوموار اور منگل بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔اسی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی پیر اور منگل کے دن بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔گلگت بلتستان میں پیر اور منگل کے روز گلگت بلتستان میں موسم خشک اور گرم رہے گا ۔جبکہ کشمیر میں پیر کے دن شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ منگل کے روزموسم خشک اور گرم رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،سبی، جیکب آباد ،دالبندین، بھکر اور نور پور تھل میں میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…