اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کراچی حملے میں حکومت سندھ ملوث ہے،وسیم اختر

datetime 6  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) سابق مئیر کراچی ، ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم وسیم اخترنے کہا ہے کہ کراچی واقعہ مین قصبہ علیگڑھ پکا قلعہ کا تسلسل ہے،کراچی کے شہریوں پر بہت بڑا حملہ ہے،حکومت سندھ اس واقعہ میں ملوث ہے،حکومت سندھ نے کراچی کے شہری علاقوں پر حملہ کیا، بیڈ گورننس پر جب بھی آواز بلند ہوئی انہوں نے

فسادات کر ائے ہیں ۔ پارلیمنٹ لاجز کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا گذشتہ دنوں کراچی کے تاجروں نے پولیس کی کورونا ایس او پیز پر آواز بلند کی تھی۔ کراچی کے تاجروں نے وفاق سے درخواست کی تھی کہ جنوبی سندھ صوبہ ضروری ہے۔آج ایک منصوبہ بندی کے تحت یہ حملہ شہری علاقوں پر کروایا گیا۔اگر یہ حملہ نہیں ہے تو کیوں نہیں ان مظاہرین کو روکا گیا۔ایک ہفتے سے منصوبہ بندی چل رہی تھی۔انہوں نے کہا یہ غیر ملکی زرمبادلہ کما کر دینے والوں پر حملہ ہے۔یہ لسانی فسادات کی کوشش ہے۔کراچی تباہ ہو چکا ہے۔عمران خان سے کہوں گا کہ جو کراچی میں پاکستان کا پرچم جلا رہے ہیں ان کو کیوں نہیں روکا گیا۔یہ نہیں چاہتے کہ سندھ ترقی کرے ۔وسیم اختر نے کہا احتجاج کا طریقہ ہوتا ہے،احتجاج کرنا ہے تو پریس کلب جائیں ۔ یہ احتجاج کا کونسا طریقہ ہے۔لوگوں کی برسوں کی کمائی کو تباہ کیا گیا۔میں متاثرین کے لیے یہاں کھڑا ہوں ۔میڈیا نے نہیں دکھایا تاہم سوشل میڈیا پر سب کچھ آ گیا ہے۔وزیر اعظم ٹی وی دیکھتے ہیں انہیں علم ہے کہ پورے سندھ کے تاجروں نے جنوبی سندھ صوبے کا مطالبہ کیا ہے۔ وسیم اختر نے کہا آج کراچی کے عوام کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔وزیر اعظم اور آرمی چیف سے کہوں گا کہ ان لوگوں کو لگام ڈالی جائے۔اندرون سندھ تباہ ہو چکا ہے۔اب

کراچی کی باری ہے۔عمران خان, ڈی جی رینجرز سے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں ،سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔ان لوگوں نے پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگائے اور قومی پرچم کی توہین کی۔ان لوگوں کو لگام ڈالی جائے۔ انہوں نے کہا آئین میں گنجائش ہے کہ نئے صوبے بنائے جا سکتے ہیں ،ہمارا مطالبہ تو ہے تاہم ایم کیو ایم کا تاجر بھی یہ مطالبہ کر رہا ہے۔ہم قومی اسمبلی میں بھی یہ معاملہ اٹھائیں گے۔اپنی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہم جنوبی سندھ صوبے کو بجٹ میں وفاق کی حکومت سے مشروط کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…