وفاقی وزیرعلی زیدی نے سسٹم کے کمزور ہونے کا اعتراف کرلیا، میری وزارت میں کچھ کام ہوتے ہیں کچھ نہیں، زمینوں بارے تہلکہ خیز انکشاف

6  جون‬‮  2021

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی)میں تین سال سے پل بند کرنے پر کے پی ٹی افسران پر سیخ پا ہوگئے اور کہاکہ پانچ فٹ کا سوراخ بند کرنے میں 3 سال کیوں لگے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نوٹس لے اور وزیر کو لوگوں کو معطل کرنے کے اختیارات دیئے جائیں۔وفاقی وزیر علی

زیدی نے کراچی میں کے پی ٹی کا دورہ کیا انہوں نے کے پی ٹی افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور تین سال سے بند پل کی وجوہات طلب کرلیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کے پی آر ڈپارٹمنٹ کا 35 لاکھ روپے بجٹ ہے، لوگ اسٹے پر یہاں بیٹھے ہیں اور کام کرنے کی عادت نہیں، نئے چیئرمین کے آنے کے بعد پانچ ماہ میں یہ پل بن گیا،لیکن کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں ان کی کارکردگی نہیں ہے،اگر ہمارے پاس اختیارات ہوں لوگوں کو نکال سکیں،5 5 سال سے لوگ اسٹے آرڈر لے کر بیٹھے ہیں پانچ فٹ کے شگاف کی وجہ سے فلائی اوور بند تھا،اس فلائی اوور کھلنے کے بعد پورٹ ٹریفک کی روانگی میں بہتری آئے گی۔ وفاقی وزیرعلی زیدی نے سسٹم کے کمزور ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری وزارت میں کچھ کام ہوتے ہیں کچھ نہیں ، بہت سے اداروں سے این او سی ملتی ہے تو جا کر کام ہوتا ہے ایک سیکشن آفیسر اگر کوئی رکاوٹ لگادے تو سب کام رک جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم پیپلزپارٹی نے کروائی تھی، مرتضی وہاب بتائیں کہ دو سال میں فشریز کا کرایا کتنا دیا ،جبکہ ساحل سے 12 ناٹیکل مائل تک زمین صوبے کے پاس ہے۔علی زیدی نے کہاکہ ماحولیات کا محکمہ بھی سندھ کے پاس ہے، ساڑھے 500 ملین گندا پانی روز سمندر میں ڈال رہے ہیں۔انہوں

نے کہاکہ کسی کو برا لگے یا اچھا میں کے پی ٹی کی زمینوں کو دیکھوں گا، کے پی ٹی کے لینڈ پر ٹیکنالوجی سٹی بناو ں گا۔انہوں نے کہاکہ این اے 244 میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سوشل میڈیا پر موجود ہیں ،کام جو ہوئے ہیں وہ بھی آپ دیکھتے رہتے ہیں۔میں بالکل کے پی ٹی کی زمینوں کو دیکھونگا،ایک ایک انچ کو دیکھونگا، یہاں

دوستیوں پر 15 لاکھ کی زمینیں ننانوے سال کے لئے لیز کردی گئیں اوریہی زمینیں کروڑوں روپے میں بیچی گئیں۔ علی زیدی نے کہاکہ این سی او سی صوبوں کو گائیڈ کرتی ہے،وہی صوبوں کو ویکسین بھی فراہم کررہی ہے،بنڈل آئی لینڈ پورٹ قاسم کی حدود میں آتا ہے،یہ حدود بھٹو صاحب نے خود واضح کی تھی،بنڈل آئی لینڈ پر نیوی بھی کے پی ٹی کے لیز پر تھی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…