منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

شوگر سکینڈل، ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین کو کلین چٹ ملنے کے قوی امکانات

datetime 6  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن + این این آئی) وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کی جانب سے شوگر سکینڈل میں کلین چٹ ملنے کے قومی امکانا ت کے بعد جہانگیر ترین کیخلاف کیسز نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دوران تحقیقات اور ریکارڈ کی چھان بین کے بعد یہ موقف اختیار کیا تھا کہ جہانگیر ترین کے

خلاف کیس نہیں بنتا۔ ان پر شوگر سکینڈل میں الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔انکا تمام ٹیکس ریکارڈ اور دستاویز ات شوگر ملز کے اکاؤنٹس سب کے سب اپ ٹو ڈیٹ ہیں جبکہ جہانگیر باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔مشیر برائے احتساب شہزاداکبر نے گزشتہ ہفتے لاہور میں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات بھی کی تھی اور اس میں ان کو بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں اور اگر انکا ادھور ا چالان پیش کیا گیا تو عدالت اسے اٹھا پھینکے گی اور ایف آئی اے کو سبکی کا سامنا ہوگا ۔ اسی لئے ایف آئی اے جہانگیر ترین کو نہ تو گرفتار کرسکی ہے نہ ہی عدالت سے سے ضمانت منسوخ کرواسکی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ رپورٹ میں بھی اس چیز کا ذکر کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین پر سٹہ مافیا کا حصہ ہونے یا منی لانڈرنگ میں ملو ث ہونے کے الزامات ثابت نہیں ہوئے اب وفاقی حکومت نے نیب کے ذریعے جہانگیر ترین کا کیس آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا اور نیب آرڈیننس کے تحت نیب کسی بھی تحقیقا تی یا تفتیشی ادارے سے زیر تفتیش کیس از خود اپنے پاس لے کر اس کی تحقیقات کرسکتا ہے۔ ذرائع کا کہناہیکہ جہانگیر ترین کے خلاف بجٹ کی منظور ی کے بعد سخت ایکشن بھی ہوسکتا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ منظور کروانے

کیلئے ہمارے پاس واضع اکثریت موجود ہے،جہانگیر ترین گروپ ہمارا اپنا ہے اور انکے 22ممبران کے تمام تر خدشات اور تحفظات دور کردیے گئے ہیں اور میں خود ان تمام ممبران سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ملا اور الحمد اللہ تمام معاملات درست سمت کی طرف جا رہے ہیں۔ وہ اسٹوڈیو لائیو فرام چکوال پریس

کلب کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر پی ٹی آئی میونسپل کمیٹی چکوال کے سیکرٹری جنرل اور جنرل کونسلر ملک غلام حُر بھی موجود تھے۔ سیکرٹری جنرل چکوال پریس کلب ذوالفقار میر نے اس موقع پر بتایا کہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے یہ اسٹوڈیو تعمیر ہوا ہے اور اس کیلئے معاونت پنجاب مائن اونرز

ایسوسی ایشن کے صدر ملک غلام مرتضیٰ نے کی ہے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کے اپنے اراکین کو اپنی قیادت سے شدید تحفظات اور خدشات ہیں، مسلم لیگ ن کو پنجاب حکومت گرانے کی بجائے اپنے ممبران کی طرف توجہ دینی چاہیے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بجٹ کی منظوری

کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود نے بتایا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے سوشل میڈیا کو مضبوط کرنے کیلئے اسٹوڈیو قائم ہوا ہے اورآج کی خبر ابھی اور اسی وقت دینے کے نعرے پر کاربند ہیں۔ صدر پریس کلب محمد شفیق ملک نے بھی اس عزم کا اظہار کیاکہ چکوال پریس کلب کے دیگر شعبوں کو بھی فعال کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…