منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

رابی پیرزادہ نے قرآن مجید کے 9 پارے لکھ لیے

datetime 6  جون‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اْن کے ماضی کی وجہ سے اْنہیں تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو کھری کھری سْنا دی۔ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اْنہوں نے بتایا کہ اْنہوں نے قرآن پاک کے 9 سپارے مکمل کرلئے ہیں۔

سابق گلوکارہ نے کہا کہ ’اْنہیں دینِ اسلام کے مطابق زندگی گْزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ اسی طرح اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں‘۔اْنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے ناقدین کو بڑے ہی پْرسکون انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے وہ بہن بھائی جو دن رات مجھے میری پْرانی زندگی کے طعنے اور دھمکیاں دیتے ہیں وہ جان لیں مجھے فرق نہیں پڑتا‘۔رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’مجھے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا کہ کس کے موبائل یا اِن باکس میں میرا ماضی ہے‘۔سابق گلوکارہ نے لکھا کہ ’مگر یہ جان لیں اب رابی اپنے اللہ تعالیٰ کی ہے اور وہی میری عزت کی حفاظت کرنے والا ہے‘۔یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے، مگر آپ کو دیکھ کر مرحوم نصرت فتح علی خان یاد آگئے، کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے۔‘اْنہوں نے کہا تھا کہ ’ہم مسلمان کسی کیلئے گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے لیکن ہاں اْمید ضرور کرتے ہیں کہ دین کے حوالے سے منفی بیانات دینے والے افراد ہمارے دینِ اسلام کی نمائندگی نہ کریں‘رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر اْنہیں اْن کے ماضی کی وجہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ساتھ ہی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…