منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں آپریشن ، متاثرہ خاتون دنیا فانی سے چل بسی

datetime 6  جون‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک ) میو ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کا جعلی ڈاکٹر بن کر آپریشن کرنے کا معاملہ، متاثرہ خاتون پندرہ روز تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔شمیم بی بی کو کمر پر زخم کے باعث میو ہسپتال علاج کے لئے لایا گیا تھا۔

وحید بٹ نامی سکیورٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا تھا۔ مرحومہ کے صاحبزادے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ میری والدہ انتقال کر گئی ہیں لیکن ہسپتال انتظامیہ نے گزشتہ روز سے ان کی لاش سرد خانے میں رکھی ہوئی ہے۔شفاقت علی نامی شہری نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہمارے ساتھ ہی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانونی وجوہات کے باعث متوفیہ کا پوسٹ مارٹم ہونا ضروری ہے۔ لاش کو صرف پوسٹ مارٹم کے لیئے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔‎ متاثرہ خاتون کے بیٹے نے اپنی والدہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شام سے میو اسپتال انتظامیہ نے میری والدہ کی لاش سرد خانے میں رکھی ہوئی ہے۔شفاعت علی کے الزام پر اسپتال انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاش کو صرف پوسٹ مارٹم کےلیے سرد خانے میں رکھا ہے، کیوں کہ قانونی وجوہات کے باعث متوفیہ کا پوسٹ مارٹم کرنا ضروری ہے۔خیال رہے کہ 17 مئی کو ایمرجنسی میں خاتون کو کمر میں زخم کے علاج ‏کے لیے لایا گیا تھا، گارڈ ڈاکٹر بن کر خاتون کے لواحقین سے ملا اور آپریشن پر راضی کیا، آپریشن ‏کے بعد گھر میں پٹی کرنے کی اجرت 500 روپے مقرر کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…