اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بنائی جانے والی دونوں کمیٹیوں کا اجلاس عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات سے دوبارہ شروع ہوگا۔پاکستان ہاکی ٹیم کی شکست کے اسباب جانے کیلئے پہلے وزیر اعظم کی جانب سے کمیٹی بنائی گئی،جس کا آخری اجلاس 23جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری اعجازنے ان خبروں کو غلط قرار دیا کہ کمیٹی رپورٹ بناکر وزیر اعظم کو بھیج چکی ہے۔چوہدری اعجاز کا کہنا ہے کہ رپورٹ بنی نہیں تو جمع کہاں سے ہوگی۔ادھرپاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی نے کپتان اور سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد اب ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو طلب کرلیا ہے،اس کمیٹی کے چیئرمین شاہد علی خان کا کہنا ہے کہ ان کی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔