منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے رہنما نے غیرت کے نام بھتیجی اورآشنا کو قتل کر دیا

datetime 6  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کاروکاری کا الزام، پی ٹی آئی ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈرنے دیگر ملزمان کے ہمراہ غیرت کے نام پراپنی بھتیجی اوراس کے آشنا کو اغوا اورتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے دونوں کی نعشیں نہر میں بہا دیں۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے

علاقہ بستی علامہ سائیں دہ گوٹھ کی طاہرہ قمر دختر قمر الدین ولانہ اور اس کا قریبی رشتہ دار 25 سالا طالب علم احسان خالق ولانہ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے۔قومی موقر نامے امت کے مطابق رنجش پر طاہرہ کے چچا پی ٹی آئی صوبائی حلقہ 265 کے ٹکٹ ہولڈر جام اللّٰہ یار ولانہ نے مبینہ طور پر دیگر ملزمان صبغت اللہ، اعجاز، امان اللّٰہ اور داد ولانہ کے ہمراہ احسان خالق اور طاہرہ قمر کوکمرے میں بند رکھا تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا دبا کر قتل کیا۔ سوشل میڈیا پر خبرآتے ہی پولیس حرکت میں آگئی، ریسکیو 1122 اور پولیس نے نہر سے نعشیں نکالنے کے بعد مقدمہ درج کرکے ٹکٹ ہولڈرکو حراست میں لے لیا۔ پوسٹمارٹم کے بعد مقتولین کی نعشیں ورثا کے حوالے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے، مقتول جوڑا پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا ملزمان نے مبینہ طور پر دو دن سے اغوا کے بعد حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا۔ پوسٹ مارٹم اورابتدائی معلومات کی روشنی میں پولیس نے اپنی مدعیت میں دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے جام اللّٰہ یار ولانہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو یہ بھی شبہ ہے کہ دوہرے قتل کیلیے ولانہ برادری کا جرگہ ہوا تھا جس میں قتل کا فیصلہ کیا گیا ، پولیس نے افسوسناک واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…