منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی نافذ

datetime 6  جون‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی نافذ کردی گئی۔ ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی ڈگری کے بعد اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کی پالیسی میں نرمی کردی۔ ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی ڈگری کے بعد بھرتیوں کیلئے

تجربے کی نئی شرائط لاگو کر دی ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی بھرتیوں میں تجربے کی مدت میں چار سال تک کمی کر دی۔مذکورہ عہدوں پر بھرتیوں کیلئے جرائد میں شائع شدہ تحقیقی مقالہ جات کی تعداد میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ31 مارچ کے بعد ہونے والی تمام نئی بھرتیوں پر ایچ ای سی کی نئی پالیسی لاگو ہوگی۔دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں 300درجے تنزلی پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں 300درجے تنزلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ0 100ویں نمبر سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور غیر سنجیدہ پلائننگ کی وجہ سے رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی کا عالمی سطح پر گراف نیچے جانا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ قرار دا دمیں سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کیاگیا کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں تنزلی پر فوری پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں تنزلی کی وجوہات معلوم کی جائیں ۔عالمی رینکنگ میں تنزلی کا باعث بننے والے افراد کیخلاف کاروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…