جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان نکاح کے علاوہ جنازہ بھی پڑھاتے ہیں، فواد چوہدری کے بیان پر حافظ حمد اللہ کا ردعمل

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان جنازہ بھی پڑھاتے ہے خواہ جنازہ سیاسی ھی کیوں نہ ھو۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے ذمہ داریوں میں نکاح پڑھانا اورکروانا شامل ھے،یہ بھی تسلیم کرے کہ

مولانافضل الرحمان کی ذمہ داریوں میں جنازہ پڑھانا بھی ھے، مولانا فضل الرحمان جنازہ بھی پڑھاتے ہے خواہ جنازہ سیاسی ھی کیوں نہ ھو۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان جلد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آپکی کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کرکے سیاسی جنازہ پڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری صاحب آپ کا سیاسی قبلہ کھبی پنڈی۔کبھی زرداری ہاوس اوآجکل بنی گالہ ھے، چوہدری صاحب اپ پاکستان کی سیاسی تاریخ سے لاعلم ھو یا پھر اپ جھوٹ بول کر کہتے ھوکہ سیاست مولاناکی بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی تاریخ ایک صدی پر مشتمل ھے، انگریز کے خلاف جدوجھد سے لیکر پاکستان میں ہر آمر کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی ایک تاریخ ھے، جس آئین کا آپ نے حلف اٹھایا ہے وہ مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود کے دستخط سے بنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان بذات خود ایک سیاسی تاریخ ھے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کوسمجھنے کے لئے پی ایچ ڈی کی ضروت ھے، آپکی حکومت ایک درجن غیر منتخب افراد اور سیاسی لوٹوں اور مشرف کے باقیات پرکڑھی ھے۔ انہوں نے کہاکہ دوہری شہریت کے حامل افراد اپکی کابینہ میں شامل ھے جو آدھاتیتر آدھابٹیر کامصداق ھے، فواد چوہدری صاحب آپ نے ھماری سیاسی طاقت معلوم کرنی ہو تو مجھے کال

کرے آپ جیسوں کیلئے میں اکیلا ہی کافی ھوں، آپ آپکا لیڈر اوران کی حکومت کو مولانا فوبیاہے۔اسی لئے تم سب چیختے ھو کیونکہ آپ سب کے دماغوں پر مولانا سوارھے، فواد چوھدری یہ بتاو جھانگر ترین کو خلع کب دیں گے؟ آپکا لیڈر تو ترین کو نہ خلع دے رھاھے نہ طلاق کیوں؟۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…