پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

افغان فضائیہ نے اپنی ہی سیکیورٹی فورس پر بمباری کر دی،بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے غلطی سے حکومت حمایت یافتہ مقامی افراد پر مشتمل سیکیورٹی فورس پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار مارے گئے۔افغان فضائیہ کی بمباری میں پبلک رائزگ فورس کے 12 اہلکار مارے گئے جب کہ 8 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ

بھی بمباری میں ہلاک ہوگئے۔ادھر صوبے بغلان میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2 ضلعی پولیس چیف اور 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایئر فورس نے جنگجووں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا اور اس دوران غلطی سے حکومت کی جانب سے لڑنے والے پبلک رائزنگ فورس کے مقامی اہلکاروں کو دہشت گرد سمجھتے ہوئے بمباری کردی۔افغان فضائیہ کی بمباری میں پبلک رائزگ فورس کے 12 اہلکار مارے گئے جب کہ 8 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ بھی بمباری میں ہلاک ہوگئے۔ افغان ایئر فورس اور مقامی حکومت کی جانب سے واقعے پر تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا صوبے بغلان میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2 ضلعی پولیس چیف اور 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح صوبے ہرات کے 3 اضلاع میں ہونے والی جھڑپ میں بھی 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب طالبان جنگجووں نے ان اضلاع میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل جاری ہے اور اس دوران پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک طرف ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف سیکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان بھی جھڑپ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…