لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ میں جاری کاونٹی سیزن کے سلسلے میں لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایشول پرنس اور الویرو پیٹرسن نے کل 501 رنز جوڑے جو کہ کاﺅنٹی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کی شراکت میں قائم کیا جانے والا نیا ریکارڈ ہے۔ دونوں کھلاڑی لنکا شائر کی جانب سے گلمورگن کیخلاف کھیل رہے۔کاو¿نٹی کرکٹ کی 151 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کوئی کھلاڑی اتنے طویل وقت کیلئے کریز پر جما رہا۔ مجموعی طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ تاریخ کا یہ13واں موقع ہے جب کسی وکٹ کیلئے 500 رنز یا اس سے زائد کی ساجھے داری قائم ہوئی ہو۔اس ریکارڈ کے علاوہ دونوں کھلاڑی اپنی انفرادی پوزیشنز بھی بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ایشول پرنس نے کل261 رنز بنائے جوکہ ان کے کیرئر کا بہترین سکور بھی ہے۔ ایشول کے آﺅٹ ہونے کے بعد پیٹرسن بھی زیادہ دیر ٹک نہ سکے اورچھ اوورز بعد آﺅٹ ہوگئے۔کل آٹھ گھنٹے سے زائد بیٹنگ کرنے والے پیٹرسن کا سکور 286 رنز رہا۔ دونوں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی بدولت لنکا شائرنے اس میچ میں چار وکٹس پر625 رنز بنا کے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں