جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آکسیجن بھرنے کے دوران سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا روات انڈسٹریل ایریا میں ہر طرف تباہی کے مناظر

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)روات انڈسٹریل ایریا میں گیس سلنڈر میں آکسیجن بھرنے کے دوران سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، حادثہ میں 2 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آکسیجن گیس سلنڈرز میں فلنگ کا عمل جاری تھا کہ گیس اخراج کے باعث ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ، 2 افراد مکمل جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں میں 32 سالہ سرفراز اور 32 سالہ مکرم شامل ہیں، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ،فیکٹری سے زائد المعیاد آکسیجن سلنڈر برآمد ہوئے ہیں ،فیکٹری میں آکسیجن سلنڈر غیر قانونی طریقے سے بھرے جارہے تھے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقدمہ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس طالب حسین کی مدعیت میں درج کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…