اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کا بھارت میں دوسری مرتبہ یورینیم کی سمگلنگ پر سخت تشویش کا اظہار، تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت میں دوسری مرتبہ یورینیم کی سمگلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں کارفرما عزائم کی تحقیقات کی جائیں۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں یورینیم کی غیرقانونی فروخت کی کوشش کی رپورٹ بارے زرائع ابلاغ کے استفسار پر تبصرہ کرت

ے ہوئے کہا کہ بھارت میں چھ کلوگرام یورینیم کی غیرقانونی فروخت کی کوشش کے ایک اور واقعہ کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ واقعہ میں بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ ماہ سات کلوگرام یورینیم کی فروخت کی کوشش کی گئی، ایسے واقعات اور رپورٹس سخت تشویش کا باعث ہیں، لاپرواہی، کمزور ریگولیٹری و انفورسمنٹ میکانزم اور بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد1540 اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا جوہری مواد کی فزیکل پروٹیکشن کنونشن تمام ریاستوں کو جوہری مواد کے غلط ہاتھوں استعمال روکنے کیلئے ریاستوں کو پابند بناتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے، جوہری مواد کو غلط سمت جانے سے روکنے کیلئے اس کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں، اس بات کا سراغ لگانا بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ یورینیم کی فروخت کی کوشش اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کے مقاصد کیا تھے،یورینیم فروخت کی کوشش کے کہیں بین الاقوامی امن و سلامتی اور عالمی عدم پھیلاو رجیم کے خلاف مقاصد تو نہیں تھے۔ پاکستان نے بھارت میں دوسری مرتبہ یورینیم کی سمگلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں کارفرما عزائم کی تحقیقات کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…