اسلام آباد،کراچی (این این آئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق کوالیفائر اور ایلیمنٹر ون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے،ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا،ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔دوسری جانب پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر انور علی بھی کرونا سے صحت یاب ہوگئے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انور علی نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، دعا کرنے پرسب کا شکرگزار ہوں۔انور علی نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے خود کورجسٹرڈ کرائیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل انور علی کورونا مثبت آنے کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوئے تھے۔ابوظہبی روانگی سے قبل کراچی میں قرنطینہ کے دوران انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔