جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

تاجکستان کےصدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

datetime 2  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تاجکستان کے صدر امام علی رحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، جہاں وزیراعظم عمران خان نے

معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دریں اثنا پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 12 معاہدوں پر دستخط ہو گئے ، معاہدوں سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان میں مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بھی موجود تھے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ، پاک تاجک وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون پروگرام کا معاہدہ بھی طے پایا ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجکستان اور کوئٹہ، سیالکوٹ، لاہور چیمبرز کے مابین معاہدہ بھی ہوا ہے ، پاکستان اور تاجکستان میں کرپشن کی روک تھام میں تعاون کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے ، کرپشن سے متعلق روک تھام کی یاد داشت نیب اور تاجک ایجنسی میں طے پائی ، جب کہ پاکستان اور تاجکستان میں فن اور ثقافت کے شعبے اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے میں تعاون کے معاہدے بھی ہوئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق کامسیٹس اور ٹیکنیکل یونیورسٹی تاجکستان کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط بھی کیے گئے جب کہ انڈس یونیورسٹی اور تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی میں تعاون کا معاہدہ طے پایا ، نمل اور تاجک انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ قبل ازیں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ، تو وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جہاں تاجکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کے لیے جب تاجکستان کے صدر امام علی رحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔تاجکستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر دونوں ملکوں کیقومی ترانہ بجائے گئے اور امام علی رحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے تاجک صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کروایا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…