پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

موسم نے پھر کروٹ بدل لی محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی‎

datetime 2  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)بدھ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنو بی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ،جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد

از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنو بی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی/جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم پنجاب، کشمیر اوربالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش :پنجاب: بہاولنگر 15، حافظ آباد، قصور، فیصل آباد01، کشمیر : راولاکوٹ 08، گڑھی دوپٹہ07، مظفر آباد(سٹی03، ایئر پورٹ 02)، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ میں06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 7 سے 10 دنوں تک بالائی علاقوں کا درجہ حرارت مستحکم رہے گا ، اگلے کچھ دنوں تک پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان ارسال کے مطابق ارسا نے یکم جون کو پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا ، آج دریاؤں میں پانی کی آمد 229100 کیوسک سے بڑھ کر 252600 کیوسک ہو گئی ،آج دریاؤں میں پانی کی آمد میں 23500 کیوسک کا اضافہ ہوا ، آج تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 90000ہزار کیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ کیوسک کر دیا گیا،چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ دس ہزار کیوسک کر دیا گیا ،پانی کی کمی صوبہ سندھ اور پنجاب کے لئے صرف 13 فی صد رہ گئی جو گزشتہ روز 18فیصد تھی ،پنجاب کا حصہ ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک سے بڑھا کر ایک لکھ سات ہزار کیوسک کر دیا گیا ، اس طرح پنجاب کو پانچ ہزار کیوسک اضافی پانی مہیا کیا گیا،سندھ کا حصہ ایک لاکھ نو ہزار کیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ پندرہ ہزار کیوسک کر دیا گیا ، اس طرح سندھ کو بھی چھ ہزار کیوسک اضافی پانی مہیا کیا گیا ،پانی کی صورت حال اور بالائی علاقوں کے درجہ حرارت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ارسا اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کے دفتر میں بریفنگ لی ،بریفنگ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 7 سے 10 دنوں تک بالائء علاقوں کا درجہ حرارت مستحکم رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ھے ،محکمہ موسمیات اس بارے میں تفصیلات وقتاً فوقتاً ارسا کو مہیا کرتا رہے گا ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…