پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ریٹائرمنٹ سے پہلے مصباح الحق کی آخری خواہش

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے پہلے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی شدید خواہش ہے ،ہوم گراﺅنڈ پر اپنے مداحوں کے سامنے کھیلنے سے بہتر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ ایک انٹر ویو میں مصباح الحق نے کہا کہ میں امید کر رہا ہوں کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے پاکستان میں کھیل سکوں۔انہوں نے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ میں مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ میرے پاس مختلف آپشن ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ریٹائرمنٹ کے بعد خاندان کو زیادہ سے زیادہ وقت دیںلہٰذامیں کوئی ایسا کام کرنا چاہوں گا جس میں مجھے اپنے اہل خانہ سے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل سکے۔اپنے محتاط انداز اور اکثر و بیشتر سست روی سے رنز بنانے کی شہرت رکھنے والے مصباح عالمی کیرئیر ختم ہونے کے بعد ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…