ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ملکی دفاع جنگجو اور پیشہ ورانہ فوج کے ہاتھوں میں ہے، وزیر اعظم

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی دفاع جنگجو اور پیشہ ورانہ فوج کے ہاتھوں میں ہے، پاک فوج نے دشمن کے سازشی منصوبے ناکام بنا ئے ہیں، سخت محنت اور ایک قوم بن کر اسلامی اصولوں کے مطابق ریاست آگے بڑھ سکتی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق

وزیراعظم عمران خان نے منگل کو کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے اپنے دشمن اور پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیابی سے ناکام بنانے میں بے مثال نتائج حاصل کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ اور جنگجو صلاحیتوں کی وجہ سے ناقابل تسخیر ہے۔وزیراعظم نے قانون کی حکمرانی،وسیع تر احتساب اور انصاف پر مبنی پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اپنے ویژن پر تفصیلی روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی اصولوں اور ہمارے عظیم رہنماؤں علامہ اقبال اور قائد اعظم کے نظریات کے مطابق ایک خوشحال ریاست کا قیام اسی صورت عمل میں لایا جاسکتا ہے جب ہم بطور قوم مستقل مزاجی کے ساتھ سخت محنت کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت زراعت،صنعت،ٹیکنالوجی اور آٹو میشن جیسے متعدد شعبہ جات میں ترقی کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔وزیراعظم نے شرکاء سے کہا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ناکامی کے خوف کے بغیر اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے کوششیں کریں۔وزیراعظم کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…