جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ثانیہ، شعیب اور دیگر کھلاڑیوں کا ڈانس کر کے جیت کا جشن

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کولمبو(نیوزڈیسک)سری لنکا کیخلاف جیت،ثانیہ مرزا،شعیب ملک اور ساتھی کھلاڑیوں نے سب کو حیران کرڈالا-پاکستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کر کے جیت کا جشن منایا۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی اور عید کا موقع ہونے کا پاکستانی ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 135رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی، جبکہ عیدالفطر کا موقع بھی ہے، دونوں خوشیوں کا اظہار سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک اور پاکستانی کرکٹرزکے ساتھ مل کرجشن منایا۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خود اور ان کی اہلیہ دیگر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مل کر جیت کا جشن مناتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔ بھارتی فلم ’’خوبصورت‘‘ کے گانے ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ پر ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں نے جن میں احمد شہزاد، محمد عرفان، احسان عادل، مختاراحمد، بلال آصف اوربابراعظم شامل ہیں نےدل کھول کر رقص کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…