جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کپڑے کے ماسک اور سرجیکل ماسک میں کیا فرق ہے؟ محققین نے بتا دیا

datetime 30  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(یواین پی) ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی کہ کپڑے کے ماسک کووڈ 19 سے تحفظ دینے میں سرجیکل ماسکس جتنے ہی مؤثر ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 3 تہوں والے کپڑے کے ماسک اگر اچھی طرح فٹ ہوں تو سرجیکل ماسکس جتنے ہی مؤثر ہوتے ہیں۔کورونا وائرس کی

وبا کے دوران 139 ممالک میں عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی گھر سے چہرے کو ڈھانپنے کا مشورہ دیا۔برسٹل اور سرے یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ گیلے ذرات کپڑے سے بنے ماسکس پہننے والے کے منہ سے خارج ہونے والی سانس کو موڑ کر ماسک کے اندر بھردیتی ہے جس سے وہ ہوا میں نہیں جاپاتے بلکہ دھاگے میں گر جاتے ہیں۔تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ ماسک کے فٹ ہونے اور مثالی ماحول کے ساتھ 3 تہوں والے کپڑے کے ماسک وائرل ذرات کو فلٹر کرنے میں سرجیکل ماسک جتنے ہی مؤثر ثابت ہوتے ہیں اوروائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ 50 سے 75 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر ایک مریض اور ایک صحت مند فرد دونوں نے فیس ماسک پہنے ہوئے ہوں تو بیماری کا خطرہ 94 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ سادہ اور سستے کپڑے کے ماسک کووڈ 19 کے خطرے کی مکمل روک تھام تو نہیں کرسکتے مگر جانچ پڑتال اور ماڈلز سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ بیماری کے پھیلاؤ کی شرح کم کرنے میں بہت مؤثر ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ فیس ماسک کو لازمی طور پر زیادہ درجہ حرارت پر دھونا چاہیے تاکہ وہ اچھی طرح جراثیموں سے صاف ہوجائیں۔محققین کا کہنا تھا کہ گرم پانی میں واشنگ مشین میں فیس ماسک کو دھو کر پہننا بیماری کے خلاف اسے زیادہ موثر بناتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…