کورونا ویکسین لگوانے میں پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل

28  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں 5.5 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، ویکسین لگوانے سے متعلق پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود اس وقت ملک کی شرح نمو 3.94

فیصد ہے، تقریباً 1100 ارب روپے اربن اکانومی سے رورل اکانومی میں منتقل ہوئے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال پاکستان میں چار بمپر فصلیں ہوئیں، کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹریکٹرز خریدے گئے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے متعلق پاکستان کا ردعمل دنیا میں سب سے بہتر رہا، جنرل اسمبلی کے صدر نے وبا سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا،ملک میں 5.5 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، ویکسین لگوانے سے متعلق پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے،ہم ویکسینیشن کے اہداف جلد حاصل کرلیں گے۔ دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کر دیا گیا ہے اور پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کردیاگیاہے، آنیوالے دنوں میں ویکسی نیشن کومزید تیز کیا جائیگا۔پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ لوگ ویکسی نیشن کیلئے زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرائیں، پاکستان میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے اور ملک کے بیشترعلاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں، صرف اسلام آباد میں ہی15سے زیادہ ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں۔ڈاکٹرنوشین حامد نے کہا کہ پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ20ہزارسیزائدڈوز تیارکرلی ہے،چین کی ویکسین کودنیابھرمیں استعمال کیاجارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…