اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2021

کوئٹہ ، لاہور(آن لائن، این این آئی)محکمہ تعلیم بلوچستان نے گرم علاقوں کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک اعلان کردیا جبکہ سرد علاقوں کی قلیل المدتی تعطیلات منسوخ کردیئے محکمہ سیکنڈری تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن/2-5/Edu:/2021/6945-54 (Admn)No.SOکے مطابق بلوچستان میں موسم گرما کی

طویل المدتی تعطیلات یکم جون سے لیکر 31جولائی تک ہونگے تاہم سرد علاقوں کی تعطیلات امسال منسوخ کردیئے گئے ہیں ۔دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی آن لائن”ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری”مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا،ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری آن لائن مرتب کی جائے گی۔ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری میں 20 سال سروس مکمل کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا رکھاجائے گا۔آن لائن ڈائریکٹری مرتب ہونے سے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ پر کوئی دستاویزات جمع نہیں کروانا ہونگے۔اساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر انھیں صرف درخواست دینے پرپنشن ،گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ جاری کردی جائے گی۔ دوسری جانب بہاولنگر انتظامیہ نے شہر کی گنجان آباد بستیوں میں قائم بڑے بڑے تعلیمی اداروں کو فی الفور آبادی سے باہر منتقل کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں انتظامیہ کی جانب سے چند ماہ قبل ان اداروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے کئی تعلیمی ادارے اپنی بلڈنگز کو آبادی سے باہر لے جاچکے ہیں جبکہ اب بھی درجنوں کی تعداد میں ایسے ادارے شہر کی آبادیوں میں موجود ہیں جو احکامات کے باوجود بھی منتقل نہ کئے جاسکے جن کیخلاف انتظامیہ محکمہ

ایجوکیشن کے تعاون سے کاروائی کرنے جارہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تدریسی اور غیرتدریسی عملے کی ویکسی نیشن 5جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا غیر تدریسی عملہ فوری ویکسینیشن کرائے، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو سروس کارڈ کی بنیاد پر واک ان ویکسی نیشن مہیا کی جائے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…