اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مظفرگڑھ،مال بردار گاڑی اور مسافر ٹرین کو حادثہ ، ٹرین کے وہیل ٹوٹ گئے

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ (نیوز ڈیسک) مظفر گڑھ میں ریلوے سٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس بھی پٹڑی سے اتر گئی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مظفرگڑھ ریلوے سٹیشن کے نزدیک بھٹہ پور پھاٹک پر مال بردار ٹرین کو صبح 5 بجے حادثہ پیش آ گیا جہاں ریلوے ٹریک اکھڑنے سے پانچ بوگیاں پٹڑی سے نیچے اتر گئیں ۔ ٹرین کے وہیل بھی ٹوٹ گئے تاہم عملے کے تمام لوگ محفوظ رہے ، ٹرین مظفرگڑھ تھرمل پاور سٹیشن پر فرنس آئل اتار کر ملتان کے راستے سمہ سٹہ جا رہی تھی ۔ مقامی عملہ کے مطابق تیز رفتار ٹرین کو اچانک بریک لگانے سے حادثہ پیش آیا ، حادثے کے باعث راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس سمیت تمام ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے ۔ ریسکیو کا کام کرنے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع کی گئی تو راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس بھی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…