پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے پا گئی

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دوسری شادی کی تاریخ 30 جولائی طے ہوگئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ 30 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بورس جانسن کی

شادی کی تقریب میںشرکت کے لیے دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق 56 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ کیری سائمنڈ سے فروری میں منگنی کی تھی، برطانوی وزیراعظم کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ اس سےقبل بورس جانسن نے 2018 میں اپنی سابقہ اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کر دی تھی۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے لاعلمی کی انتہاکردی، مودی سرکار کیخلاف کسانوں کے احتجاج کو پاکستان اور بھارت کا درمیان تنازع قرار دے کر اپنا مذاق بنوالیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے رکن سردار تنمن جیت سنگھ نے پارلیمنٹ کی توجہ بھارت میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کی طرف دلائی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب اور مختلف شہروں میں پرامن کسانوں پر آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو فوری طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنی چاہیے۔جس پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا ہو رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت اپنے معاملات کو فوری طور پر حل کریں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…