ناراض اراکین کے موقف میں بڑا وزن ہے ،فواد چوہدری نے اہم بات کر دی

22  مئی‬‮  2021

لاہور ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فو اد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ نہیں عمران خان کی قیادت میں ہم سب اکھٹے ہیں ،ہرجماعت میں چھوٹے موٹے اختلاف ہو تے ر ہتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے ۔ چاہتے ہیں کہ علی ظفر کی رپورٹ پبلک کی جائے ہمیں اور ان کو رپورٹ پر اعتماد ہے ۔ امید ہے اختلافات

کی خبروں پر لڈیا ں ڈالنے والے اب لڈیاں ختم کر دیں گے۔ لاہور میں نعمان لنگڑیا ل کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر اطلاعلات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرترین گروپ کے ظہرانے میںشرکت کیلئے آئے اور ان کا موقف تفصیل سے سنا ان کے موقف میں بڑا وزن ہے ہمارے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، ہمارے سارے ایک خاندان ہیں آپس میں رابطے کی کمی ہوسکتی ہے بنیادی چیزوں پر ہم سب اکھٹے ہیں یہ وہ لو گ ہیں جس سے پارٹی کو استفادہ ہو نا چاہیئے۔جہانگیر ترین کے معاملے پر واضح موقف ہے چھوٹے موٹے اختلافات ہر جماعت میں ہوتے رہتے ہیں ارکان نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کیا ہے ۔ میرٹ پر علی ظفر پر مشتمل انکوائٹری کمیٹی بنائی ہے جو تحقیقات کر رہی ہیہم چاہتے ہیں کہ علی ظفر کی رپورٹ پبلک کی جائے ہمیں اور ان کو رپورٹ پر اعتماد ہے ’مجھے پورا یقین ہے کہ نہ تو جہانگیر ترین کو یہ توقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ان کے لیے غیرقانونی سفارش کریں گے اور نہ ہی عمران خان کا مزاج ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم سب اکھٹے ہیں تحریک انصاف ہماری جماعت اور عمران خان ہمارے لیڈر ہیں وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو پورے

ملک کے لیڈر ہیں ن لیگ سنیٹرل پنجاب اور پیپلز پارٹی سند ھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے ۔ اپوزیشن لڈیاں ڈال رہی ہے کہ اختلافات پیدا ہو گئے امید ہے اب یہ لڈیاں ختم ہو جائیں گی، کسی بھی علاقے کو ترقی سے محروم نہیں کیا جا سکتا رنگ روڈ منصوبے میں کسی کے پیسے نہیں ڈوبے بلکہ بچائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…