دبئی (نیوزڈیسک)آئی سی سی کے قوانین کے مطابق محمد حفیظ کے پاس اس آزادانہ جائزے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے کر ایک سال کی پابندی لگادی تاہم وہ بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں ، آئی سی سی قوانین کے مطابق محمد حفیظ اپیل کا حق رکھتے ہیں۔نومبر کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو غیرقانوی قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ برس نومبر میں ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض سامنے آیا تھا اور ان پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم اپریل میں ایکشن تبدیل کرنے پر ان پر سے یہ پابندی ختم کر دی گئی تھی۔دوسری مرتبہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر محمد حفیظ کا ٹیسٹ 6جولائی کو بھارت کی چنائی ٹیسٹ لیب سے کرایا گیا جسے پاس کرنے میں وہ ناکام رہے ۔آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے آزادانہ جائزے کے بعد کرکٹ کونسل نے ان پر ایک برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن میں 15ڈگری سے زیادہ خم پایا گیا ، حفیظ اب ایک سال تک کسی بھی کرکٹ فارمیٹ میں باﺅلنگ نہیں کرسکیں گے ۔پابندی کے بعد محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریزمیں باﺅلنگ نہیں کراسکیں گے تاہم انہیں ٹیم میں بطور بیٹسمین کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں