پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

صرف 6 گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا نیا ریکارڈ

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) رولرکوسٹر پر ایک مرتبہ بیٹھنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن اب ایک غیرمعمولی اعصاب کے شخص نے چھ گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔سین ایونزنامی شخص نے ایلٹن ٹاورز پر واقع مشہور اور خطرناک رولرکوسٹر پر بیٹھ کر لوگوں سے داد وصول کرتے ہوئے نیا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں چکر آنے کی عام شکایت ہے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا چیلنج مکمل کیا۔سین ایونز کو مہم جوئی کا بڑا شوق ہے اور انہوں نے دنیا کے ایسے رولر کوسٹر کا انتخاب کیا جہاں بیٹھے والوں پر عام ثقل کے مقابلے ساڑھے تین گنا زائد کششِ ثقل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس رولرکوسٹرکا نام نیمیسِس ہے جواسٹریڈفورشائربرطانیہ کے مشہور تھیم پارک ایلٹن ٹاورز میں واقع ہے۔ یہ پارک اپنی رائیڈز اور رولرکوسٹر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔اس سے قبل 2019 میں 29 سالہ شون سینبروک نے 32 میٹر بلند ایک رولر کوسٹر پر لگاتار 63 مرتبہ بیٹھ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب سین ایونز نے توڑا ہے۔ وی لاگرسین کہتے ہیں کہ وہ نیاریکارڈ بنانے کے لیے پرامید تھے کیونکہ وبا کے بعد جب پارک کھلا تو لوگوں کی تعداد بہت کم تھی اور انہوں نے یکمشت رولرکوسٹر کے تمام ٹکٹ بک کرالیے تھے۔انہوں نے چھ گھنٹے میں 64 چکر مکمل کئے اور جب گھر پہنچے تو انہیں ہوش نہیں رہا تھا کہ ان کے ساتھ

کیا ہوا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے ایک کان میں دیرینہ طبی مسئلہ ہے جس کی باعث انہیں شدید چکر آتے ہیں جس میں پورا منظر گھومتا ہے اور اسے ‘ورٹیگو’ کہا جاتا ہے۔نیمیسس رولر کوسٹر پر بیٹھنے والے کہتے ہیں کہ اسے ایک مرتبہ بھی جھیلنا محال ہوتا ہے کیونکہ جسم کے کئی حصوں پر ثقلی بوجھ پڑتا ہے اور خطرناک اتار چڑھاؤ بھی خوفزدہ کرتے ہیں۔ لیکن غنودگی اور چکر کے باوجود سین نے یہ چیلنج قبول کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…