اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں عید الفطرکاچاند نظرآگیا۔یکم شوال کاچاند دیکھنے کے لئے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چیرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت ہوااس کے علاوہ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے ۔اجلاس میں شوال کاچاند دیکھنے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظرآنے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آج ہفتہ کے روزیکم شوال 436ہجری ہوگی اورہفتہ کے روزہی ملک بھرمیں عید الفطرمنائی جائے گی۔