بنوں (نیوزڈیسک) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان چار گھنٹے کی تاخیر سے آئی ڈی پیز بچوں کے ساتھ عید منانے سرکاری پروٹوکول کے جھرمٹ میں بنوں سپورٹس کمپلیکس پہنچ گئیں ۔ بچے ریحام خان کے انتظار میں ہی سوگئے ۔ ریحام خان نے صبح دس بجے بنوں سپورٹس کمپلیکس پہنچنا تھا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان کے متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ عید منانی تھی ، لیکن موسم کی خرابی کے باعث وہ اسلام آباد سے بذریعہ سڑک چار گھنٹے کی تاخیر سے بنوں پہنچیں ۔ ریحام خان سرکاری پروٹوکول میں بنوں سپورٹس کمپلیکس پہنچیں ۔ ان کے پروٹوکول میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ سولہ گاڑیاں شامل تھیں ۔ متاثرہ بچے ریحام خان کا انتظار کرتے کرتے وہیں پر سو گئے ۔ عمران خان کی اہلیہ نے پہلے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور اس کے بعد آئی ڈی پیز بچوں کے ساتھ کھانا تناول کیا ۔ ریحام خان متاثرہ بچوں میں عیدی بھی تقسیم کریں گی