پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایان علی کی ضمانت ، کسٹم حکام کا فیصلے کیخلاف رٹ دائر کرنیکا فیصلہ

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں چار ماہ چار دن قید کے بعد رہائی پانے والی ماڈل ایان علی کی ضمانت منسوخی کیلئے کسٹم حکام نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماڈل کی ضمانت منظوری کیخلاف درخواست عیدالفطر کے بعد دائر کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماڈل گرل ایان علی کی ضمانت منظوری کیخلاف کسٹم حکام نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کسٹم تفتیشی حکام نے قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ۔ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد کسٹم حکام ایان علی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کرینگے ، درخواست کیساتھ اہم شواہد بھی عدالت عظمیٰ کے سامنے رکھے جائیں گے ۔ ایان علی کو گزشتہ روز کرنسی سمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا ۔ کسٹم حکام نے چودہ مارچ کو بینظیر ایئرپورٹ سے ایان علی کو پانچ لاکھ ڈالر سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے چودہ جولائی کو ملزمہ کی درخواست منظور کی اور چار ماہ چار دن قید رہنے کے بعد گزشتہ روز ایان علی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا –



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…