منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’ گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ‘‘ اپریل میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک ترسیلات زر بڑھنا ایک ریکارڈ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مالی سال کے

ابتدائی 10 ماہ میں ترسیلات زر 24 اعشاریہ 2 بلین ڈالر تک پہنچ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ہمیشہ یقین رہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔عمران خان نے نئے پاکستان پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ مانا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏وزیراعظم نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ مانا ہے جنہوں نے اپریل میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر بھجوائے، سمندرپار پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…