لندن(این این آئی)برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکوک نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں کورونا وائرس کا بھارتی ویرینٹ کے کیسز سب سے زیادہ دیکھے گئے ہیں جو اب تک کے تمام ویرینٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ متعدی ہے۔عالمی میڈیاکے مطابق برطانوی وزیر برائے صحت اور سماجی تحفظ میٹ ہینکوک نے کہا کہ
برطانیہ کے کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ کے کیسز، جنوبی افریقا اور برطانوی ویرینٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔برطانوی وزیر صحت نے خبردار کیا کہ کورونا کی یہ قسم زیادہ متعدی ہے اور زیادہ ہلاکت خیز بھی ثابت ہوسکتی ہے جو ویکسین نہ لگوانے والوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل سکتی ہے۔