اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے موقف نے ہمارے مردہ جسموں میں جان ڈال دی ہے، ہماری امید ساری دنیا سے ختم ہو جائے مگر پاکستان سے ختم نہیں ہو گی، پاکستانیوں کے لئے فلسطینی سفارتکار نے جذباتی پیغام جاری کر دیا۔ پاکستان کا نظریہ اور پاکستان کی سوچ قائداعظم سے لے کر اب تک ایک ہی چلتی آ رہی ہے، جس کے بارے میں ابھی وزیراعظم عمران نے بھی یہی کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیل
کو تسلیم نہیں کرے گا، جب تک فلسطینیوں کے حقوق حاصل نہیں ہو جاتے ہیں، یہ الفاظ فلسطینیوں کے لئے ایک مردہ کے اندر جان ڈالنے کے برابر ہے۔ ہماری امید ساری دنیا سے ختم ہو جائے لیکن پاکستان سے ختم نہیں ہو گی، یہ میرے الفاظ پوری دنیا کو سنا دیں، یہ میں فلسطین کے عوام کی آواز بتا رہا ہوں، اگر دنیا ساتھ چھوڑے گی تو پاکستانی عوام فلسطینیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، یہ بات ذہن میں رکھیں یہ ہمارا یقین ہے۔