بنوں (نیوزڈیسک ) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان چار گھنٹے کی تاخیر سے آئی ڈی پیز بچوں کے ساتھ عید منانے سرکاری پروٹوکول کے جھرمٹ میں بنوں سپورٹس کمپلیکس پہنچ گئیں۔ بچے ریحام خان کے انتظار میں ہی سوگئے۔ ریحام خان نے صبح دس بجے بنوں سپورٹس کمپلیکس پہنچنا تھا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان کے متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ عید منانی تھی ، لیکن موسم کی خرابی کے باعث وہ اسلام آباد سے بذریعہ سڑک چار گھنٹے کی تاخیر سے بنوں پہنچیں۔ ریحام خان سرکاری پروٹوکول میں بنوں سپورٹس کمپلیکس پہنچیں۔ ان کے پروٹوکول میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ سولہ گاڑیاں شامل تھیں۔ متاثرہ بچے ریحام خان کا انتظار کرتے کرتے وہیں پر سو گئے۔ عمران خان کی اہلیہ نے پہلے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور اس کے بعد آئی ڈی پیز بچوں کے ساتھ کھانا تناول کیا۔ ریحام خان متاثرہ بچوں میں عیدی بھی تقسیم کریں گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
(ن )لیگی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
(ن) لیگی وزرا اور ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا
-
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی وفات پر معاونتی پیکیج میں تبدیلی کر دی
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے
-
کینیڈا نے پاکستانیوں کے لیے امیگریشن کے نئے مواقع کھول دیے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 400 روپے سے بھی تجاوز کرگئی



















































