اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے کر ایک سال کی پابندی لگادی ہے۔آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ 6 جولائی کو ہندوستان کے شہر چنئی میں اپنا باؤلنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد ان پر 12 ماہ یعنی ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔تاہم آئی سی سی قوانین کے مطابق محمد حفیظ اپیل کا حق رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائرز نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک رپورٹ کیا۔جس کے بعد حفیظ نے رواں ماہ 6 جولائی کو ہندوستان کے شہر چنئی کی ایک مقامی بائیو مکینک لیب سے ٹیسٹ کرایا، ٹیسٹ کے دوران ان سے 6 اوورز کرائے گئے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا۔تاہم اس دوران وہ اپنا باؤلنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث آئی سی سی کی جانب سے ان پر پابندی عائد کی گئی۔گزشتہ سال نومبر میں ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران بھی باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہونے کے بعد حفیظ کو باؤلنگ سے روک دیا گیا تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں