سرگودھا(این این آئی)یونین کونسل کے سابق چیئرمین نے تحریک انصاف کو الوداع کہہ کر دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔زرائع کے مطابق یونین کونسل رکھ کے سابق چیئرمین حافظ اللہ بخش آہیر نے الیکشن کے وقت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب انہوں نے تحریک
انصاف کو خیرباد کہ کر دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی جن کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ صرف مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کی طرح ہر سطح پر مسلم لیگ ن کو کامیاب کروانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔