اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے سابق ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور فلسطین کی موجودہ سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے گزشتہ روز وریراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا،گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے عید
کی مبارکباد دی جبکہ فلسطین کی موجودہ سنگین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی جبکہ نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملوں کو شرمناک قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے غرہ پر اسرائیلی میزائل حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔