جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حسن، شاہین اور نعمان کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے

datetime 13  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی باؤلرز شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور نعمان علی آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے نئی رجدید

شدہ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی باؤلرز اور بلے باز نمایاں بہتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔سیریز کے دوسرے میچ مکی پہلی اننگز میں حسن علی نے 27 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے بھی پانچ، پانچ وکٹوں کا بٹوارا کیا۔حسن علی چھ درجے ترقی کر کے کیریئر کی بہترین 14ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی 9 درجہ ترقی کے بعد 22ویں نمبر پر آ گئے ہیں جس ان کے کیریئر کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔رینکنگ میں نووارد نعمان علی بھی ترقی پاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 46ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے، وہ اس سے پہلے 54ویں نمبرپر موجود تھے۔یاد رہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تین کھلاڑیوں نے ایک ٹیسٹ میچ کی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔رپورٹ کے مطابق یہ دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ ایک ہی اننگز میں دو بائیں ہاتھ کے باؤلرز نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔اس سے قبل ایسا 1909 میں ایجبسٹن کے مقام پر ہوا تھا جب ہرسٹ اور بلتھ نے انگلینڈ کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا تھا اور

ان دونوں کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے میچ کی تمام 20 وکٹوں کا آپس میں بٹوارا کیا تھا۔دوسری جانب میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے عابد علی کو بھی عمدہ کارکردگی کا پھل مل گیا اور ناقابل شکست 215 رنز بنانے والے اوپنر 38چھلانگیں لگا کر 40ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔اظہر علی بھی سنچری کی بدولت چار درجے ترقی پانے

میں کامیاب رہے اور 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نعمان علی 97 رنز کی اننز کے ساتھ بیٹنگ میں بھی 35 درجے بہتری پانے میں کامیاب رہے۔دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم کی بات کی جائے تو ریگس چکابوا میچ میں 33 اور 80 رنز کی اننگز کی بدولت 16 درجے بہتری کے ساتھ 81ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ لیوک جونگوا کیء 133ویں نمبر کے ساتھ رینکنگ میں انٹری ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…