ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند کی رویت کی شہادتیں موصول‎

datetime 12  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کی جامعہ مسجد قاسم علی خان میں بھی چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری اجلاس جاری ہے جس کی سربراہی مفتی شہاب الدین پوپلزئی کر رہے ہیں۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ مسجد قاسم علی خان میں چاند کی رویت کی غیر مصدقہ شہادتیں

موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی شہادتوں کی شرعی پیمانوں پر تصدیق کی جا رہی ہے۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی و زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جہاں پر چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی اور پھر باضابطہ اس کا اعلان کیا جائے گا۔ نماز مغرب کے وقفے کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ابھی کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ جیو ٹی وی کے مطابق پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جہاں پر اب تک چاند نظر آنے کی سات شہادتیں موصول ہو چکی ہیں ان شہادتوں کو پرکھنے کا عمل جاری ہے جس کے بعد مرکزی رویت کمیٹی کو ان گواہیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ پشاور کی زونل کمیٹی کے ذمہ داران کا کہناہے کہ پاکستان میں عید کا چاند نظر آنے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ مسجد قاسم علی خان میں چاند کی رویت کی غیر مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی شہادتوں کی شرعی پیمانوں پر تصدیق کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…