جارج ٹاو¿ن(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا، اس سلسلے میں بطور پہلا قدم ان کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کا معاملہ ختم کر دیا گیا ہے۔کرس گیل نے جنوری میں کلائیو لائیڈ کی زیرسربراہی سلیکشن پینل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کی پالیسز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اپنی ڈیوائن براوو اور کیرون پولارڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ سے اخراج پر نالاں اور اسے مضحکہ خیز قرار دیا تھا، بورڈ نے ان پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا چارج 9 تولگایا، مگر مقررہ وقت میں کوئی کارروائی نہ کی، اب گذشتہ روز اس معاملے کو ختم کرنے کا اعلان سامنے آ گیا۔