اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم عالمی خطرہ قراردے دی گئی ، الرٹ جاری

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( آ ن لائن )بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں پائے جانے والی کورونا وائرس کی قسم (B.1.617) کو عالمی خطرہ قرار دے دیا ہے جبکہ     ملک میں مبینہ طور پر عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں دریائے گنگا میں تیرنے لگیں۔ چالیس سے زائد افراد کی لاشیں گنگا میں تیرتی ہوئی بھارتی ریاست بہار

اور اتر پردیش کے کنارے پر آ گئیں۔ جبکہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ لاشیں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی ہیں اور ان کی تعداد 100 تک ہے۔میڈیا  رپورٹس کے مطابق لاشوں کی حالت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک ہفتے سے دریا میں تیر رہی تھیں۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ درجنوں لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھیں اور وہ گل سڑ چکی تھیں۔ ممکنہ طور یہ اْن مریضوں کی لاشیں ہیں جن کے لواحقین کو ان کی آخری رسومات اداکرنے کے لیے جگہ بھی نہیں ملی۔ مقامی عہدیدار کے مطابق چند لاشیں آدھی جلی ہوئی تھیں جب کہ چند کے پیٹ میں پانی بھرا ہوا تھا۔ مقامی عہدیدار نے کہا کہ ہم لاشیں نکال کر کارروائی کر رہے ہیں، تاہم یہ سْراغ لگانے کی بھی ضرورت ہے کہ آخر یہ لاشیں ا?ئی کہاں سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لاشیں یہاں کی نہیں لگ رہیں، کیونکہ ہارے یہاں مردے کو دریا میں بہانے کی روایت موجود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں اموات ہو رہی ہیں۔جبکہ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں پائے جانے والی کورونا وائرس کی قسم (B.1.617) کو عالمی خطرہ قرار دے دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل لیڈ کوویڈ 19 ماریہ وین کیرخووے نے بتایا کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ بھارت میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح بہت زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں آئے روز کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…