پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر میں شوال کے چاند کے حوالے سے اعلان ہوگیا

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوجہ (این این آئی)خلیج کے ملک قطر کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ ثقیل الشمری  نے ماہ شوال کے حوالے سے اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سربراہ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطر میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔شیخ ثقیل الشمری نے

اعلان کیا کہ بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ عرب اخبار سعودی گزٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق خبر جاری کی۔ٹوئٹر پر جاری کردہ خبر کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ جبکہ ادھر  پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو کراچی میں ہوگا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس سال پوری قوم ایک ساتھ روزہ رکھے گی اور ایک ساتھ عید منائے گی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…