جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سپر لیگ: امارات کی سرد مہری پاکستان کو کھٹکنے لگی

datetime 17  جولائی  2015 |

دبئی(نیوز ڈیسک) سپر لیگ کے سلسلے میں امارات کی سرد مہری پی سی بی کو کھٹکنے لگی، یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھنے والے بورڈ کے بجائے ماسٹرز ایونٹ کو ترجیح دینے پر حکام سخت مایوس ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے طویل انتظار کے بعد بالاآخر اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئندہ سال فروری میں یواے ای میں کرانے کا فیصلہ کرلیا تو ویٹرنز کی ماسٹرز لیگ آڑے آگئی۔ پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت ظفر شاہ سابق کپتان وسیم اکرم، برائن لارا اور جیک کیلس سمیت ماضی کے کئی سپر اسٹارز پر مشتمل ایونٹ کا انعقاد فروری میں کرانے کیلئے امارات کرکٹ بورڈ سے معاہدہ کرچکے ہیں۔پی سی بی کا خیال تھا کہ بطور نیوٹرل وینیو پاکستانی ٹیم کا دوسرا گھر سمجھے جانے والا یو اے ای دیرینہ تعلق کا خیال رکھے گا، حکام کو یہ بھی خوش فہمی ہوئی کہ نمائشی ویٹرنز لیگ کا شیڈول تبدیل کراکے اپنے ایونٹ کیلئے راہ ہموار کرنے میں کامیابی حاصل ہوجائیگی، مگر گذشتہ ماہ آفیشلز بات چیت کیلئے پہنچے تو ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ ایسٹ دستیاب ہی نہ ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی پی سی بی کی لیگ کا میڈیا کے ذریعے ہی علم ہوا لیکن ہم ماسٹرز لیگ سے معاہدہ کرچکے ہیں،اس صورتحال پر دلبرداشتہ پی سی بی نے اب قطر کو متبادل میزبان کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے،آفیشلز سلمان سرور اور عثمان واہلہ گذشتہ دنوں مقامی حکام سے بات چیت کیلیے دوحا پہنچے تھے۔ایک پی سی بی آفیشل کے مطابق ای سی بی نے تینوں وینیوز چپ چاپ ایم سی ایل کیلئے بک کرلیے جسے آئی سی سی کی منظوری بھی حاصل نہیں، ہمیں یہ بتانا تک ضروری نہیں سمجھا گیا، معاملات جس انداز میں چلائے جارہے ہیں ان پر سوالیہ نشان ہے،وہ ہماری لیگ کے منصوبے کو ابتدا میں ہی ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ان حالات میں قطر ایک متبادل آپشن ہے۔ دوسری جانب ایم سی ایل کے چیئرمین ظفر شاہ کا کہنا ہے کہ ویٹرنزایونٹ کیلئے آئی سی سی سے منظوری حاصل کرنے سمیت دیگر تقاضے بھی پورے کرلیے ہیں،ابھی تک 168کھلاڑی رجسٹرڈ ہو چکے، لوگ ان اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں، یاد رہے کہ پی سی بی حکام ظفرشاہ اور ان کی سی ای او بیٹی زارسے بھی ملے تھے لیکن قائل نہ کرسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…