جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

مفتی پوپلزئی نے ایک مرتبہ پھر شوال کا چاند دیکھنے کیلئے الگ اجلاس طلب کر لیا‎

datetime 11  مئی‬‮  2021 |

پشاور ( آن لائن ) عید کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی پوپلزئی نے بھی اجلاس بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے جامعہ مسجد قاسم علی خان اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس پشاور میں ہوں گے۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت اجلاس جامعہ مسجد قاسم علی خان اور زونل کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں منعقد ہوگا جو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے

ساتھ رابطے میں ہوگا۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت علمائے کرام پر مشتمل مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج جامع مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوگا جس میں چاند کی شہادتوں کی بنیاد پر جمعرات 13 مئی کو عید الفطر ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف یال پشاور میں منعقد ہوگا جو شہادتیں موصول ہونے کی صورت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو مطالعہ کریں گے۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمد مدنی کے مطابق ہماری کمیٹی چاندنظرآنے کی شہادتوں کی بنیاد پر اپنے طور پر فیصلہ کرے گی اگر ہمیں شہادتیں موصول ہوئیں تو ان کی شرعی پرکھ کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، شوال کے چاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق29 رمضان کو نئے چاند کے نظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، 12مئی کوملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائی30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نیکا کہنا تھا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر ا?ئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…