منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

15ہزار اور ساڑھے7 ہزار والے پرائز بانڈ ز کی بندش کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ

datetime 11  مئی‬‮  2021

کراچی (آن لائن) حکومت کی جانب سے 15ہزار اور ساڑھے سات ہزار والے پرائز بانڈ بند کیے جانے کے فیصلے کے بعد غیر ملکی پاکستانیوں کی کروڑوں روپے کی رقم ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 15ہزار اور ساڑھے سات ہزار روپے

کے پرائز بانڈ کو ختم کرتے ہوئے31 دسمبر 2021 تک ان پرائز بانڈز کو کیش کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ حکومت کے اس اقدام پر دیار غیر میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں فلائٹس سروس کی معطلی کے باعث مقررہ تاریخ سے پہلے ان کے لئے پاکستان آنا ممکن نہیںہے جس کے باعث ان کی کروڑوں روپے کی رقم ڈوب سکتی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے اتھارٹی لیٹر پر بھی انعامی بانڈز واپس کرانے پر ممانعت ہے اس لئے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری احکامات کو منسوخ کریں یا پھرفلائٹس بحال ہونے تک ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مذکورہ مالیت کے انعامی بانڈز خرید کر پاکستان میں اپنے بینکوں کے لاکرز اور گھروں میں رکھے ہوئے ہیں اس لئے ان کے لئے مقررہ مدت میں واپس پاکستان آکر کیش کرانا ممکن نہیں ہوگا۔ متعدد دیار غیر میں موجود پاکستانیوں نے اس حوالے سے وزیر اعظم کے سیٹیڑن پورٹل پر اپنا مسئلہ بھیجا ہے لیکن ان ای میل کو حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم انھوں نے میڈیا کے توسط سے اس سنگین مسئلے پر حکومت کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…