30روزوں کا زیادہ امکان ٗ حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کریگی محکمہ موسمیات نے واضح کردیا

11  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، شوال کے چاندکی پیدائش

12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق29 رمضان کو نئے چاند کے نظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، 12مئی کوملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نیکا کہنا تھا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کواسلام آباد میں ہوگا ۔ چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے چاند کیلئے پورے ملک سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی اور حتمی اعلان موصول شہادتوں کے مطابق کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان

میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عید 14 مئی بروز جمعہ ہو گی، جس کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کریگی۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی نے کرنا ہے تاہم وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ جائے گا ،عید 14 مئی کو ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…