تہران (این این آئی)ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے دعوی کیا ہے کہ سلیمانی کے ساتھ رابطے کے لیے ایران نے امریکا کو تین بار معلومات فراہم کی تھیں۔ایرانی اصلاح پسند ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جواد ظریف نے کہا کہ عراق پر امریکی حملے سے پہلے
میں نے امریکیوں کے ساتھ دو بار بات چیت کی اور ایک بار حملے کے بعد رابطہ کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ان تمام گفت و شنید میں ہم نے قاسم سلیمانی کے ساتھ ہم آہنگی سے متعلق امریکیوں کو معلومات اور آرا فراہم کیں۔ جب یہ معلومات امریکیوںکو پیش کی گئیں تو جواد ظریف اس وقت اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر تھے۔اگرچہ وہ واشنگٹن کو معلومات فراہم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ ہم نے عراق کے خلاف امریکا کی کارروائی کی مخالفت کی اور ہم نے انہیں بتایا کہ مستقبل میں کیا ہوگا؟۔ امریکیوں کے حملوں کے بعد کیا ہوا وہ آپ جانتے ہیں۔