بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیت لیا، زمبابوے کو وائٹ واش

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (این این آئی)پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر سیریز میں و ائٹ واش کر دیا ۔بہترین بلے بازی پر عابد علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ،فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی سیریز قرار پائے۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے زمبابوے کے خلاف

دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے بعد زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ کرکے فالوآن کیا،دوسری اننگز میں 220 رنز پر 9 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار تھے تاہم اس کی آخری جوڑی مجموعی اسکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یوں پاکستان نے یہ میچ اننگز اور 147 رنز اور سیریز 0ـ2 سے اپنے نام کر لی۔دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام بنائی اور 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 510 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی، جس میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری شامل تھی۔‎



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…